نیو سٹی میرج ہاؤس گھوسی پوری الٰہی باغ گورکھپور میں جلسئہ اصلاح معاشرہ

  • صدر جمعیت علمائے ہند مظفر نگر مولانا نذر محمد قاسمی کا گورکھپور میں زوردار استقبال
  • گھاسی کٹرہ کی مرو مسجد میں مولانا نذر محمد صاحب کے ذریعہ قاری اعظم صاحب کی زیرِ نگرانی میں درجہ حفظ کا آغاز

گورکھپور: 29 نومبر 2022 بروز منگل صبح 8 بجے سے ایک بجے تک نیو سٹی میرج ہاؤس گھوسی پوری الٰہی باغ گورکھپور جلسئہ اصلاح معاشرہ ہوا۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ گھاسی کٹرہ مرو مسجد میں قاری اعظم صاحب کی زیرِ نگرانی میں درجہ حفظ کی شروعات حضرت مولانا نذر محمد صاحب جمیعت علماء صدر مظفر نگر سے ہو گیا۔
اس جلسے کی صدارت مفتی داؤد قاسمی صاحب نے کی
جبکہ جلسے کی سرپرستی مولانا صادق علی قاسمی صاحب نے‌ کی اور اس جلسے کی نظامت مشہور و معروف ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر دلشاد گورکھپوری نے انجام دیا۔
جلسے کا آغاز مدرسہ تجوید الفرقان کے بانی قاری اعظم کے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ نعتِ نبی قاری محمد انس صاحب قاری آصف بستوی صاحب قاری منصب صاحب
اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت مولانا نذر محمد صاحب قاسمی کا خطاب ہوا۔

بہت سی دینی گفتگو کرتے ہوئے لوگوں سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے پر زور اپیل کیا اور کہا کہ آج کے موجودہ دور میں امام کی تنخواہ کم سے کم پندرہ ہزار ہونا چاہئیے۔

شہر کے تمام علماء موجود تھے جس میں خاص طور سے
مفتی حذیفہ مظاہری صاحب کا بھی خطاب ہوا، قاری شریف احمد وغیرہ۔ مستورات نے بھی جلسے میں شرکت کیا ۔۔۔۔
قاری محمد اعظم بانی مدرسہ تجوید الفرقان مرو مسجد گھاسی کٹرہ نے علماء اور ائمہ اور سامعین کا شکریہ ادا کیا

About مشرقی آواز جدید

Check Also

غذا پر توجہ اور مناسب وقت پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے کینسر پر قابو پانا آسان: ڈاکٹر بشری ربانی

جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی کے اشتراک سے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے